مقبوضہ کشمیر، جھوٹے مقدمے میں کشمیری نوجوان کو عمر قیدکی سزا

غلام محی الدین ڈار ، کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت عمر قید کی سزا سنادی گئی

منگل 11 اگست 2026 17:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کی ایک عدالت نے کشمیری نوجوان غلام محی الدین کو 2020 کے ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کوبتایا ہیکہ سرینگرکے رہائشی غلام محی الدین ڈار ، کو ایف آئی آر نمبر 03/2020 کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے 50ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔پولیس کا الزام تھا کہ غلام محی الدین تحریک المجاہدین کے بانی ارکان میں شامل تھا، جسے ایک عسکریت پسند تنظیم قرار دیاگیاہے۔پولیس نے مزید الزام عائد کیا کہ اپنے دور میں وہ بھارتی چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث تھا۔یہ عدالتی فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف سے فوجداری اور انسداد دہشت گردی قوانین کا استعمال تیزی سے جاری ہے۔