Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، پیٹرول 1.67 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع

منگل 11 اگست 2026 20:16

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، پیٹرول 1.67 روپے فی لیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2026ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، 12 اگست تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.67 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ قیمتوں کا تعین صرف 12 اگست، ایک روز کے لیے کیا جائے گا۔ اوگرا رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویڑن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا حتمی فیصلہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کے تعین اور متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :