Live Updates

محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

جنگ بندی اور آبنائے ہرمز پر بات چیت متوقع

منگل 11 اگست 2026 21:10

محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
تہران / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں امریکا ایران کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کی بحالی اور آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی سفارتی مشن پر تہران آمد سے امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی بحالی اور آبنائے ہرمز کی بندش ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

محسن نقوی کا دورہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ پاکستانی وزیر داخلہ ایرانی حکام کے ساتھ خطے میں امن و استحکام، جاری تنازع کے خاتمے اور ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر کسی نہ کسی سمجھوتے کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات