صوبائی حکومت کو احتجاج کے بجائے امن و امان کے قیام پر توجہ دینی چاہیے،فیصل کنڈی
منگل 11 اگست 2026 20:25
(جاری ہے)
اس موقع پر چین پاکستان کے ٹائٹل سے نئے ویڈیو نغمے کی رونمائی کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاک چین تعلقات خیبرپختونخوا کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بے پناہ معدنیات، قدرتی وسائل اور سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے جبکہ صوبے کی جغرافیائی حیثیت اسے خطے میں اہم مقام عطا کرتی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان بالخصوص خیبرپختونخوا میں روابط اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ پشاور میں چائنہ ونڈو کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کے ساتھ گورنر ہاؤس کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مستقبل میں پاک چین تعلقات میں آئی ٹی، تجارت، ثقافت اور نوجوانوں کے باہمی روابط مزید اہمیت اختیار کریں گے۔ چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان چینی نوجوانوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ روابط قائم کریں۔ انہوں نے چین میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے طالب علم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ روابط مزید مستحکم کرکے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے مزید اسکالرشپس کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ پورے پاکستان میں نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد خیبرپختونخوا میں ہے، تاہم صوبے کے نوجوانوں کے لیے مواقع محدود ہیں، اس لیے انہیں تعلیم، کھیل اور روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر نے کہا کہ کھیل خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگلے سال ڈریگن بوٹ کے مقابلے خانپور ڈیم میں منعقد کیے جائیں تاکہ پاک چین عوامی روابط اور کھیلوں کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور جیمز مارکیٹ میں چینی سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے، جبکہ صوبائی اسمبلی میں چائنہ وال بھی بنائی گئی ہے، جو دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے روابط کی عکاسی کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ دھاندلی کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں جو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے سوال پر گورنر نے کہا کہ صرف اتنا کہوں گا کہ ’’دہلی دور است‘‘۔ سابق وزیراعلیٰ بھی ایک فائنل کھیلنے گئے تھے، وہ 13 اضلاع عبور کرکے واپس بھاگ آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو احتجاج کے بجائے امن و امان کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔ اس وقت ہم اپنے جوانوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ احتجاج کی بات کر رہے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی جب ایک سیاسی جماعت کے طور پر کردار ادا کرے گی تو اس سے بات چیت ہوسکتی ہے۔ تحریک انصاف درست فورم پر بات کرنے کے بجائے سڑکوں کا فورم استعمال کرتی ہے اور پارلیمنٹ کے فورم کے بجائے سڑکوں کا فورم استعمال کرنا چاہتی ہے۔ تقریب سے امجد عزیز ملک نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر ڈریگن بوٹ مقابلوں میں نمایا کارکردگی اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی بھی دی گئی.مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
-
رواں سال 3 لاکھ سے زائد پاکستانی بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک روانہ
-
وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت سوئی ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ، منصوبوں کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
-
رحیم یارخان، 12سال سے درج مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو پولیس نے خفیہ نشاندہی پرکارروائی کے بعد گرفتارکرلیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، پیٹرول 1.67 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع
-
گورنرسندھ کی حنیف محمد کی دسویں برسی میں شرکت، عظیم کرکٹ لیجنڈ کو خراجِ عقیدت
-
صوبائی حکومت کو احتجاج کے بجائے امن و امان کے قیام پر توجہ دینی چاہیے،فیصل کنڈی
-
لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کو سب سے زیادہ نمائندگی دی‘ حسن مرتضیٰ
-
قائداعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے اقلیتیں معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں، مریم نواز
-
پی ٹی آئی کا احتجاج کب تک ان کا واحد ایجنڈا رہے گا،ہر مسئلے کا جواب سڑکوں پر احتجاج کی صورت دینا سیاسی ناکامی کا اعتراف ہے، طارق فضل چوہدری
-
وزیر خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کی قیادت سے ملاقات، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.