سویڈن حکومت کی امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی، اب مستقل رہائش اختیار کرنا آسان ہوگیا

عارضی رہائشی اجازت نامہ کے حامل افراد اب براہ راست مستقل رہائش کیلئے درخواست دے سکتے ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اگست 2026 21:23

سویڈن حکومت کی امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی، اب مستقل رہائش اختیار ..
سویڈن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 10 اگست 2026ء ) سویڈن حکومت نے امیگریشن قوانین میں بڑی اور مثبت تبدیلی کردی ہے جس کے بعد اب مستقل رہائش اختیار کرنا آسان ہوگیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے امیگریشن قوانین میں مثبت تبدیلی کے بعد اب عارضی رہائشی اجازت نامہ کے حامل افراد اب براہ راست مستقل رہائش کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

11 جون 2026 سے نافذ العمل سویڈن کے نئے قوانین اور پالیسی کے تحت عارضی اجازت نامے کے حامل افراد جیسے ہی مستقل رہائش کیلیے درکار مقررہ مدت پوری کریں گے، وہ فوری طور پر مستقل رہائش کیلئے درخواست جمع کرا سکیں گے، جبکہ اس سے قبل عارضی اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے اور اس کی تجدید کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔ سویڈن قوانین کے اہم نکات کے مطابق یہ سہولت مقررہ اہلیت کی مدت پوری کرنے والے افراد کیلئے ہے، جیسا کہ ورک پرمٹ ہولڈرز کیلئے 4 سال جبکہ ای یو بلیو کارڈ یا ریسرچ پرمٹ ہولڈرز کیلئے 3 سال کی مدت ہے۔

اس ترمیم کا مقصد بنیادی اہلیت کی شرائط کو تبدیل کرنا نہیں بلکہ طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ غیرملکیوں کو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ان کیلئے غیریقینی صورتحال میں کمی آئے گی اور وہ جلد مستقل رہائش کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :