Live Updates

امریکی صدر نے خود کو ایران کا ’’ بینکر‘‘ قرار دے دیا

ایرانیوں کے پیسے ہم کنٹرول کرتے ہیں، ایرانی بہت چالاک اور بےایمان ہیں، مذاکرات میں اتفاق کرتے لیکن میڈیا کے سامنے مُکر جاتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اگست 2026 21:50

امریکی صدر نے خود کو ایران کا ’’ بینکر‘‘ قرار دے دیا
واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 اگست 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ایران کا ’ بینکر ‘ قرار دے دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایرانیوں کے پیسے ہم کنٹرول کرتے ہیں، ایرانی حکام بہت چالاک اور بے ایمان ہیں، مذاکرات میں اتفاق کرتے ہیں پھر میڈیا کے سامنے مکر جاتے ہیں، ایرانی کرنسی کی اب کوئی قدر نہیں اور وہ فوج کو تنخواہ نہیں دے پارہے، ایران کی معاشی حالت بہت خراب ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز پر واحد کنٹرول امریکی بحریہ کا ہے ہم نے پورے آبنائے سے بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں. دوسری جانب ایرن نے انہیں تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہرمز پر کس کا کنٹرول ہے‘ اگر ٹرمپ اتنے پریقین ہے تو اپنی فوج کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ہرمزکا دورہ کریں‘ پاسدارن انقلاب کے ترجمان نے ایرانی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا کہ امریکیو ں میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ وہ قوم کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولنے والے اس پاگل شخص کا محاسبہ کرکے وائٹ ہاﺅس سے باہر نکال پھنکیں؟ ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ کا جنسی اسکینڈل ہو یا ایران جنگ کا معاملہ انہوں نے اپنی قوم اور دنیا سے ہمیشہ جھوٹ بولا ہے ‘ان کے ہرمزکے بارے میں جھوٹ پر تو امریکی شہری بھی یقین نہیں کرتے‘امریکی ذرائع ابلاغ ان کے جھوٹ کو ہر روزننگا کرتے ہیں مگر ٹرمپ میں خودداری یا سیلف ریسپکٹ نام کی کوئی چیزنہیں۔

 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات