پارٹی میں چھوٹا سا انتشاری گروپ ہے جس کو ڈیل کرنا پڑے گا

میں پارٹی چھوڑ بھی دوں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، علی امین گنڈا پور خود بتا دیں کہ 40 کروڑ کس کو دیئے؟ مشعال یوسفزئی سے معافی مانگی ہو یہ مکمل جھوٹ ہے ، سلمان اکرم راجا کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 12 اگست 2026 00:42

پارٹی میں چھوٹا سا انتشاری گروپ ہے جس کو ڈیل کرنا پڑے گا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 اگست 2026ء ) پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ پارٹی میں چھوٹا سا انتشاری گروپ ہے جس کو ڈیل کرنا پڑے گا، میں پارٹی چھوڑ بھی دوں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ، علی امین گنڈاپور خود بتا دیں کہ 40 کروڑ روپے کس کو دیئے؟ تحریک کے دوران بلاوجہ الزام تراشی کی گئی۔اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا کہ مشعال یوسفزئی کو فارغ کریں۔

یہ مکمل جھوٹ ہے کہ مشعال یوسفزئی سے معافی مانگی ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو ڈانٹا اور خبردار کیا کہ اب بدکلامی نہیں کرنی۔کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنیں۔جب سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنے اس سے دن سے میرے اور ان کے خلاف منظم سازش کی گئی۔

(جاری ہے)

پارٹی میں چھوٹا سا انتشاری گروپ ہے جس کو ڈیل کرنا پڑے گا، بڑے مقصد کیلئے پوری پارٹی متحد ہے باکردار لوگ بھی موجود ہیں، پارٹی میں انتشاری ٹولے کو اب ڈیل کرنا پڑے گا، ہمیں اپنے بڑے مقصد پر توجہ دینا ہوگی۔

پارلیمنٹرینز پیسے نہیں دیں گے تو کیا پارٹی چلانے کیلئے یونین کونسلر سے کہیں گے؟ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہر ہفتے کہوں کہ آپ کیسز کے وقت آئے کیوں نہیں؟ علی امین گنڈاپور نے 40 کروڑ روپے دیئے وہ میرے علم میں نہیں کہ کہاں دیئے؟ وہ خود بتا دیں کہ پیسے کس کو دیئے؟ پارٹی کے اندر یا باہر راستہ روکنے والوں کو مجھے ڈیل کرنا پڑے گا۔ میں پارٹی چھوڑ بھی دوں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ، میرے نہ چاہتے ہوئے بھی بانی نے مجھے ذمہ داری دی۔

بانی کے مقدمات اور صحت کے علاوہ کوئی چیز اہم نہیں۔ پارٹی کو پیار اور غصے سے نہیں چلا سکتا تو پھر مجھے ہٹ جانا چاہئے، لیکن پارٹی مجھ سے اتفاق کرتی ہے۔ ہمیں تحریک چلانی ہے لیکن پی ٹی آئی پرتشدد تحریک نہیں چلانا چاہتی، آئین قانون کے مطابق اپنا حق مانگتے ہیں۔ کوشش تھی معاملات پارٹی کے اندر رہیں، بلاوجہ الزام تراشی کی گئی، تحریک کے دوران بے بنیاد الزامات کیوں؟ٹکٹ دینے ٹھیکے دینے کی بات بے بنیاد ہے۔