سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والا محمد حسین پی ٹی آئی کا کارکن تھا لیکن کوئی عہدہ نہیں تھا

واقعے سے پی ٹی آئی کو جوڑنا زیادتی ہے، ہم اس قسم کے واقعات کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے، وزیراطلاعات کے پی شفیع جان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اگست 2026 22:56

سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والا محمد حسین پی ٹی آئی کا کارکن تھا لیکن ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 اگست 2026ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شفیع جان نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والا محمد حسین تحریک انصاف کا کارکن تھا لیکن پارٹی اس کے عمل کی ذمہ دار نہیں، انہوں نے محمد حسین کی طرف سے فائرنگ کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد حسین جو واقعے میں مارے گئے ہیں ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، عبدالغنی ہمارے ایم پی اے ہیں یہ ان کے حلقے سے ہیں، میری ان سے بات بھی ہوئی ہے، پی ٹی آئی بہت بڑی سیاسی جماعت ہے کروڑوں ووٹ ملا، لاکھوں کارکن ہیں، محمد حسین پی ٹی آئی کا کارکن رہا ہوگا لیکن کبھی ان کو کوئی عہدہ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعے میں سکیورٹی ایجنسی کا کوئی نوجوان شہید ہوا ہے یا زخمی ہوا ہے، تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ہم اس قسم کے واقعات کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے، لیکن اس واقعے سے پی ٹی آئی کو جوڑنا یہ زیادتی ہے۔
مطالبہ کرتے ہیں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ہلاک ملزم کے پاس اسلحہ بھی ہے پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی ہے۔ اس طرح کے واقعات پی ٹی آئی لیڈرشپ کے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔جب کہتے ہیں آگ لگا دیں گے نہیں چھوڑیں گے پھر ورکر ایسے کرتے ہیں۔