Live Updates

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

پیٹرول صرف 94 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 54 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 12 اگست 2026 23:01

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 12 اگست 2026ء ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔  پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں صرف 94 پیسے کمی جبکہ ڈیزل 54 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے نرخ 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتیں ایک روز کیلئے مقرر کی گئی، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں فلش فلڈ کے ایک گھنٹے اندر پیٹرول پمپوں میں تیل کی قیمت میں تین ڈالر65سینٹ سے اچانک بڑھا کر 4ڈالر 49سینٹ فی گیلن کرنے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ریاست کی جانب سے ہنگامی صورتحال کا اعلان ہوتے ہی اچانک تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر‘سینیٹ کے رکن‘ممبرکانگریس اور ریاستی پارلیمان کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ آفت زدہ علاقوں میں تیل کمپنیوں کی جانب سے غیرانسانی سلوک پر ان کے خلاف ایکشن لیا جائے‘ان کا کہنا تھا کہ ایسی حالت میں جب لوگ جنریٹرچلانے یا گاڑیوں میں رہنے پر مجبور ہیں ایسی صورتحال میں آئل کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اچانک اضافہ غیرانسانی فعل ہے اور یہ ہرگزامریکی روایات کے مطابق نہیں. مقامی نشریاتی ادارے ”وویز“سے گفتگو کرتے شہریوں نے کہا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کے حمایتی ہیں اور انہوں نے تینوں مرتبہ صدرٹرمپ کو ووٹ دیا ہے جبکہ جے ڈی وینس آج اوہائیو کی وجہ سے نائب صدر ہیں کیونکہ ریاست نے انہیں سینیٹ کا رکن منتخب کیا مگر انہوں نے اپنی آبائی ریاست کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیئے‘ ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال کے نفاذکے اعلان کے بعد قیمتیں بڑھانا سنگین جرم ہے۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات