ایف آئی اے نے اسپارکو پلازہ سے گرفتار258 غیرملکیوں شہریوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

گرفتار افراد کا تعلق ویتنام، انڈونیشیا، ملائشیا اور چین سے ہے، ملزمان کال سینٹر کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 12 اگست 2026 23:41

ایف آئی اے نے اسپارکو پلازہ سے گرفتار258 غیرملکیوں شہریوں کیخلاف فارن ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 12 اگست 2026ء ) ایف آئی اے نے اسپارکو پلازہ سے گرفتار 258 غیرملکیوں شہریوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، گرفتار افراد کا تعلق ویتنام، انڈونیشیا، ملائشیا اور چین سے ہے، ملزمان کال سینٹر کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ وزٹ، سیاحتی یا کاروباری ویزوں پر پاکستان آنے والے غیرملکی یہاں کال سینٹر کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

ان غیرملکی ملزمان کیخلاف مقدمہ ایف آئی اے کی انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے فارن ایکٹ 1946 کے سیکشن 14 کے تحت درج کیا۔ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گلبرگ گرینز میں غیرملکیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ یہ تمام غیرقانونی طور پر کاروباری سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ایکس پر صحافی اعزاز سید کے ٹویٹ کے مطابق اسپارکو پلازہ، گلبرگ گرینز سے حراست میں لیے گئے 258 غیر ملکی شہریوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں کا تعلق ویتنام، انڈونیشیا، چین اور ملائیشیا سے ہے، جو مبینہ طور پر اپنے ویزا اسٹیٹس کے برخلاف ملازمت اور کاروباری سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مقدمہ فارنرز ایکٹ 1946 کی دفعہ 14 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے زیر استعمال نجی عمارت کو سب جیل قرار دلوانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی گئی اور اس کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ غیرقانونی کال سینٹرز تب پتا چلا جب شراب برآمدگی کیس کی تفتیش کی گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 400 کے قریب غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 258 چینی شہری بھی شامل ہیں۔