اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاسابق چینی وزیراعظم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میںژو رونگ جی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.سردارایازصادق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 12 اگست 2026 22:42

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاسابق چینی وزیراعظم کے انتقال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2026 ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق چینی وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین کی قیادت اور عوام سے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکیا .

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے آج اپنے ایک اچھے دوست کو کھو دیا ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، غم کی گھڑی میں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں. چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.