Live Updates

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے اپنے عسکری وسائل استعمال کرنے کو تیار نہیں

امریکا پچھلے12 سالوں سے مشرق وسطی سے تیل نہیں خرید رہا، اس کا نقصان چین کو پہنچ رہا ہے، خطے میں امریکا کے خلا کو پاکستان پر کر رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اگست 2026 00:27

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے اپنے عسکری وسائل استعمال کرنے کو ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 12 اگست 2026ء ) سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے اپنے عسکری وسائل استعمال کرنے کو تیار نہیں، امریکا پچھلے12 سالوں سے مشرق وسطی سے تیل نہیں خرید رہا، اس کا نقصان چین کو پہنچ رہا ہے، خطے میں امریکا کے خلا کو پاکستان پر کر رہا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے اپنے عسکری وسائل استعمال کرنے کو تیار نہیں ہے کیونکہ امریکا اب مشرق وسطی سے تیل نہیں خریدتا اس کا نقصان چین کو پہنچایا جا رہا ہے۔ اس جنگ نے خطے میں فرقہ وارانہ معاملات کو کم کر دیا ہے۔ پاکستان کا خطے میں کردار اہم ہوتا جا رہا ہے، امریکا کے خطے سے جانے سے خلا پیدا ہو رہا ہے جسے پاکستان پر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مکہ معاہدے کے آنے والے سالوں میں خطے کو معاشی فوائد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کافی سالوں سے کہا جاتا تھا کہ امریکا کیلئے مشرق وسطیٰ کا تیل اہم ہے، تیل کی فراہمی امریکا کیلئے انتہائی اہم ہے، لیکن پچھلے کم ازکم 12سالوں سے امریکا نے مشرق وسطیٰ سے تیل خریدنا بند کردیا ہے۔ اس لئے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ آبنائے ہرمز کا امریکا پر صرف اتنا پریشر ہے کہ دنیا میں امریکاکے اتحادیوں جاپان یورپ کے تجارتی معاشی نقصان کا امریکا پر الزام آتا ہے کہ آپ نے یہ جنگ شروع کی تھی۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں فرقہ ورانہ دراڑ ہے ، اس کو بھی ذہن میں رکھنا ہے، فرقہ ورانہ دراڑ جنگ کی وجہ سے کم ہوئی ہے ، لیکن آبنائے ہرمزکے بند ہونے سے معیشت کی اہمیت بڑھ گئی ہے ،حالیہ دنوں میں سعودیہ میں حوثیوں کا اٹیک، جس میں پاکستانی بھی شہید ہوئے ہیں۔سعودی عرب، ترکی معاہدے اور امریکا ایران ثالثی کے بعد اس وقت یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان اب صرف جنوبی ایشیاء تک محدود نہیں ہے۔ 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات