بیٹے کی سالگرہ ‘کولمبیا کی خاتون 38 گھنٹے بعدموت کو شکست دے کر ملبے سے زندہ نکل آئی
جنوبی امریکی ملک میں شدید زلزلے سے250افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں. نشریاتی ادارے کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 13 اگست 2026
13:52
(جاری ہے)
لارگو کو امید تھی کہ اس کی 32 سالہ بیٹی ڈینیئلا مغربی کولمبیا کے صوبہ کالداس کے ایک قصبے ریوسیوکو واپس جانے والی بس میں محض تاخیر کا شکار ہوئی ہوگی لیکن جیسے جیسے گھنٹے گزرتے گئے اور اس کا فون خاموش رہا، خوف رفتہ رفتہ یقین میں بدل گیا اس خاتون کے والد نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ اس کے ساتھ کچھ ہوا ہے کسی نہ کسی طرح وہ خاندان سے رابطہ کرتی اور وہ فون کا جواب نہیں دے رہی تھی. وہ وسطی پیریرا میں ایک سستے رہائشی مکان کے منہدم ملبے کے باہر بات کر رہے تھے، جہاں ان کی بیٹی ملبے تلے دب گئی تھی یہ عمارت اسی سڑک پر واقع تھی جہاں وہ ایک فرنیچر کی دکان میں کام کرتی تھی لارگو اور ان کی اہلیہ نے لاپتا خاتون کی تصویر والا پوسٹر لے کر اسے تلاش کرنا شروع کیا جن لوگوں نے وہ پوسٹر دیکھا، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زلزلے کی صبح ڈینیئلا کو دیکھا تھا. انہوں نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ جب وہ ہمارے گھر نہیں پہنچی تو ہم اسے تلاش کرنے نکلے، اور یہ وہی دن تھا جب اس کا بیٹا 12 سال کا ہو رہا تھا ہم سب نے مل کر جشن منانے کے لیے مانیزالیس کے ایک شاپنگ مال جانے کا پروگرام بنایا تھا اس کے بجائے ڈینیئلا تقریباً 38 گھنٹے تک کنکریٹ کی سلوں کے نیچے پھنسی رہی، جب وہ چار منزلہ عمارت، جس میں وہ موجود تھی، تاش کے پتوں کی طرح زمین پر آ گری امدادی کارکنوں نے اسے تقریباً اتفاقاً اس وقت تلاش کیا جب وہ ایک دوسرے شخص کی تلاش کر رہے تھے، جس کے بارے میں بدھ کی صبح تک خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ اب بھی ملبے تلے موجود ہے. اسے باہر نکالنے میں انتہائی کٹھن 10 گھنٹے لگے درجنوں امدادی ماہرین اور تقریباً 50 رضاکار ڈینیئلا تک پہنچنے کے لیے کام کرتے رہے، جس کا بازو دھات کے ایک دروازے کے نیچے پھنسا ہوا تھا جب وہ بالآخر زندہ حالت میں اسٹریچر پر باہر نکلی اور اسے سان خورخے ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس میں منتقل کیا گیا تو جائے وقوعہ پر موجود ہجوم خوشی اور تالیوں سے گونج اٹھا اس کے والد کے لیے یہ لمحہ تقریباً ناقابلِ بیان تھا. انہوں نے آنسوﺅں کے ساتھ کہا کہ یہ بات تباہ کن ہے کہ میری بیٹی کو اس سب سے گزرنا پڑا لیکن اس کے زندہ بچ جانے کی خوشی ناقابلِ بیان ہے میرے لیے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ دوبارہ پیدا ہوئی ہو اور اب اسے اپنے بیٹے کی پرورش جاری رکھنے کا موقع مل گیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
-
میر رضا قتل؛ تفتیشی ٹیم کے این سی سی آئی اے کو خطوط، اہم مطالبات سامنے آگئے
-
ڈیفنس میں ڈیڑھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، قبر کشائی کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.