جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا

عدالتی چھٹیوں کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کر دیا ہے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 اگست 2026 15:00

جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2026 ) اسلام آباد سے پشاور ہائی کورٹ ٹرانسفر ہونے والے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا ہے رجسٹرار کے نوٹس کے بعد جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا . اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو ان کا گھر کینسل کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس میں 30 دنوں میں گھر خالی کرنے کا کہا گیا تھا دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ جسٹس بار ستار نے اپنی عدالتی چھٹیوں کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کر دیا ہے. 

متعلقہ عنوان :