مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے

جمعرات 13 اگست 2026 22:20

مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
ُڈارون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2026ء) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں مچل سٹارک نے سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔رنگانا ہیراتھ نے اپنے کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ مچل سٹارک کی وکٹوں کی تعداد 434 ہوگئی ہے۔مچل سٹارک نے شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے میں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :