جشنِ آزادی سپورٹس مقابلے، فٹ بال میچ میں ٹیم گرین کامیاب

جمعرات 13 اگست 2026 15:47

جشنِ آزادی سپورٹس مقابلے، فٹ بال میچ میں ٹیم گرین کامیاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں جاری سپورٹس مقابلے میں فٹ بال میچ میں ٹیم گرین کامیاب ہو گئی۔ ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق پنجاب سٹیڈیم میں فٹ بال اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا، جس میں ٹیم گرین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم اورنج کو 2-1 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جشنِ آزادی کے سلسلے میں سپورٹس مقابلوں کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔ آج جشنِ آزادی کبڈی میچ بھی کھیلا جائے گا، جس کے مہمان خصوصی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر ہوں گے۔ وزیر کھیل پنجاب تقریب کے دوران فاتح کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کریں گے۔دریں اثنا 14 اگست کو سی ایم پنجاب سائیکلنگ ریس کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں سائیکلسٹ لاہور سے ساہیوال تک سفر کریں گے۔