ْشان مسعود نے سافٹ بال سے بیٹنگ شروع کردی، پہلے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے پرامید ہیں،سرفرازاحمد

جمعرات 13 اگست 2026 13:32

ْشان مسعود نے سافٹ بال سے بیٹنگ شروع کردی، پہلے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے شان مسعود کی انجری کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ شان مسعود نے سافٹ بال سے بیٹنگ شروع کردی، پہلے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے پرامید ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود نے سافٹ بال سے بیٹنگ شروع کردی ہے، پہلے ٹیسٹ سے قبل ان کی دستیابی کے لیے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی تیاری مکمل ہے، انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی، انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے، پہلی اننگز میں بڑا اسکور بنا کر انگلینڈ کو دباؤ میں لانا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا پر کوئی اضافی دباؤ نہیں ہے، ان سے سیریز میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اسپنرز بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر اسپنرز کو کھلانے کا فیصلہ کریں گے۔