اتھلیٹکس فیڈریشن کی جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں اتھلیٹکس مقابلے منعقد کروانے کی ہدایات جاری

جمعرات 13 اگست 2026 13:32

اتھلیٹکس فیڈریشن کی جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں اتھلیٹکس مقابلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں اتھلیٹکس مقابلے منعقد کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کروانے کی تمام فیڈریشن کے ساتھ منسلک اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی بھی یہ خواہش ہے کہ پاکستان میں جشن آزادی کے موقع پر اتھلیٹکس کے زیادہ سے زیادہ نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور صوبائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ جشن آزادی کا دن دھوم دھام اور شایان شان طریقے سے منایا جا سکے۔ جشن آزادی کے موقع پر یہ مقابلے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، بنوں اور مالاکنڈ کے علاوہ دوسرے مقامات پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔