درخت زندگی کے بقا کی علامت ہیں، درخت لگائیں زندگی بچائیں،ذوالفقار مگسی

جمعرات 13 اگست 2026 19:42

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) درخت زندگی کے بقا کی علامت ہیں، درخت لگائیں زندگی بچائیں اور پاکستان کو سرسبز بنائیں ایسا نا ہو کہ درخت نہ ہونے کی وجہ سے صاف ہوا بھی خریدنی پڑے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گرین سندھ فائونڈیشن کے فائونڈر ذوالفقار مگسی نےپلانٹ فار پاکستان گرین ویک شجرکاری مہم کے سلسلے میں پی ٹی وی آفس لاڑکانہ کے انچارج گلزار احمد تنیو، غلام النبی چانڈیو ،شبیر سومرو کے ساتھ پودے لگانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر سرسبز انقلاب کیلئے شجرکاری ضروری ہے، سبزہلالی پرچم کے ساتھ ایک پودہ ضرور لگائیں اور وطن عزیز کو ہرا بھرا بناکر موسمیاتی تبدیلیوں و ماحولیاتی اثرات اور گرمی کے ٹیمپریچر کو کم کرنے میں کردار ادا کریں۔