پلانٹ فار پاکستان گرین ویک شجرکاری مہم کی اختتامی تقریب

جمعرات 13 اگست 2026 20:03

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) لاڑکانہ جشن آزادی کے ساتھ سرسبز انقلاب گرین سندھ فائونڈیشن کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان گرین ویک شجرکاری مہم کی اختتامی تقریب انڈس کالج لاڑکانہ میں منعقد کی گئی، کالج کے لان میں گرین سندھ فائونڈیشن کے فائونڈر ذوالفقار مگسی ،کالج اونر ڈاکٹر دیالی گل سندھو ،انڈس سکول سسٹم کی پرنسپل فائزہ سومرو، ڈاکٹر سکینہ گاد ،ڈاکٹر مختیار ابڑو، ڈاکٹر عبدالغفار شیخ، اسٹاف و طلباءنے انڈس کالج لاڑکانہ میں مختلف قسم کے فروٹس و پھولوں والے پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گرین سندھ فاونڈیشن کے فائونڈر ذوالفقار مگسی نے کہا کہ شجرکاری کے لئے مقامی درختوں کو پروموٹ کریں مقامی درخت ہمارے ماحولیاتی نظام کا بنیادی ڈھانچہ ہیں مقامی درختوں کے ساتھ فروٹ والے پودے لگاکر عام لوگوں تک فروٹ کی رسائی عام کی جاسکتی ہے۔جشن آزادی پاکستان کو سرسبز بنانے کا بھی پیغام ہے ،مفکر پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر کے تحت سرسبز و شاداب پاکستان کے لئے شجرکاری ضروری ہے، ہر طالب علم ایک پودے لگاکر اپنا قومی فریضہ ادا کرے۔