یومِ آزادی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 14 اگست 2026 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔تقریب میں پی سی بی کے سٹاف اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔