آزادی کا حقیقی تقاضا صرف جشن منانا نہیں، ملک کی موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لینا اور درپیش مسائل کے حل کےلئے عملی کردار ادا کرنا بھی ہے. خواجہ سعد رفیق
یومِ آزادی پر شہریوں کی مشکلات، آزادی کا دن صرف جھنڈے لہرانے، باجے بجانے، ناچ گانے، کیک کاٹنے اور ایک دوسرے کی تعریفوں تک محدود ہوجائے تو یہ طرز عمل ملک و قوم کو بھاری پڑ سکتا ہے. سابق وفاقی وزیر کا بیان
میاں محمد ندیم
ہفتہ 15 اگست 2026
17:15
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس“ پر خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ یومِ آزادی کی شب سڑکوں پر بے ہنگم شور، ہلڑبازی اور نازیبا حرکات کا ایسا سلسلہ دیکھنے میں آیا کہ جو لوگ کسی ضروری کام کے لئے گھروں سے باہر نکلے، وہ پریشان ہو کر واپس آئے، اس صورتحال میں پڑھے لکھے اور ان پڑھ، امیر اور غریب، چھوٹے اور بڑے کی کوئی تمیز نظر نہیں آئی. انہوں نے اسلام آباد میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب پیش آنے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری تقریب کی سیکیورٹی کے لیے متعدد راستے بغیر کسی پیشگی اعلان کے اچانک بند کردیئے گئے، جس کے باعث ہزاروں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو کئی کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں کو درپیش مشکلات کا کسی نے نوٹس کیوں نہیں لیا. ان کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ملک کے قیام کے لیے اپنی جانیں، عمریں، عصمتیں، جائیدادیں اور گھر بار قربان کرنے والے لوگوں کا ذکر بھی سیاسی یا سرکاری تقریبات میں نمایاں طور پر سننے کو نہیں ملا، سیاسی جماعتیں حسبِ روایت سوئی رہیں جبکہ انجمن ہائے ستائشِ باہمی متحرک رہیں، اکستان کو اس وقت بدترین لاقانونیت، غربت اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے حالات میں یومِ آزادی کو صرف رسمی تقریبات تک محدود کرنے کے بجائے اس دن کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات، آئین کے تحفظ، شہریوں کی فلاح اور قومی ذمہ داریوں کی تجدیدِ عہد کا موقع بنانا چاہیے. خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر ریاست کا یومِ آزادی بحرانوں کے حل کےلئے تدبیر کرنے، آئین کے تحفظ اور شہریوں کی فلاح کے لئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے محض جھنڈے لہرانے، باجے بجانے، ناچ گانے، ہلڑبازی، کیک کاٹنے اور ایک دوسرے کی تعریفوں تک محدود ہوجائے تو یہ بے فکری ملک و قوم کو بہت مہنگی پڑ سکتی ہے، آزادی کا حقیقی تقاضا صرف جشن منانا نہیں بلکہ ملک کی موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لینا اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کےلئے عملی کردار ادا کرنا بھی ہے.
مزید اہم خبریں
-
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرعابد شیرعلی نے دوسری شادی کرلی
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کہتی کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، واضح کردوں کہ معاملہ ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا
-
پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آراو لینے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
-
عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم قانون کے مطابق نہیں
-
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار
-
سوڈان: شمالی کردفان میں لڑائی کے نتیجہ میں ہلاکتیں اور نقل مکانی
-
صدرٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کردیا
-
امریکا ایران جنگ؛ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے بَسنت لاہور2027 کا اعلان کر دیا
-
سپریم کورٹ کے حکم نامے بعد پی ٹی آئی کے منظرسے غائب کئی راہنما متحرک
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.