منی پور،ککی سرداروں کی آرمی ہیڈکوارٹر کی تعمیر کی مخالفت

منگل 18 اگست 2026 17:01

امپھال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2026ء) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع ٹینگنوپال میں ککی چیفس ایسوسی ایشن نے سیووم گاں میں 11ویں انڈیا ریزرو بٹالین کے ہیڈکوارٹر کی مجوزہ تعمیر کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس منصوبے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ککی سرداروں نے کہا کہ تعمیر کا ٹینڈر مقامی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر جاری کیا گیا حالانکہ علاقہ مکینوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے ہیڈکوارٹرز کی تعمیرپر بار بار اعتراضات کیے جا چکے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے حکومت اور ٹھیکیداروں کو خبردار کیا کہ مقامی لوگ تعمیراتی کام شروع نہیں ہونے دیں گے۔ککی قبائل کے سخت ردعمل سے منی پور کے جاری تنازعے کے درمیان مقامی برادریوں اور حکام کے درمیان بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔