بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے نائب صدور کے انتخابی عمل سے متعلق من گھڑت حقائق پر مبنی خبر کے حوالے سے وضاحت
منگل 18 اگست 2026 17:21
(جاری ہے)
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے زیرِ بحث تقرریوں کے حوالے سے یونیورسٹی کے خلاف کوئی منفی حکم یا نتائج جاری نہیں کئے گئے اور تاحال یونیورسٹی کو باضابطہ نوٹس بھی موصول نہیں ہوا۔
سماعت کی پہلی تاریخ پر نوٹس کا اجرا یا کسی وضاحت کی طلبی عام عدالتی کارروائی کا حصہ ہوتی ہے، تاہم اسے یونیورسٹی کے سابق لیگل ایڈوائزر، جنہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کی آئینی درخواست نمبر 7 برائے 2024 میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے یونیورسٹی اور اس کی انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش کے تحت غیر منصفانہ طور پر غیر قانونی اقدام یا ضابطہ جاتی بے ضابطگی کے عدالتی فیصلے کے طور پر پیش کیا گیا، جیسا کہ مختلف خبروں میں سامنے آیا ہے۔ موصوف یونیورسٹی سے برطرفی کے بعد مسلسل پس پردہ رہتے ہوئے ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔یہ اہم پس منظر زیرِ گردش خبروں میں مناسب طور پر پیش نہیں کیا گیا اور اصل خبر کی اشاعت سے قبل یونیورسٹی کے سرکاری ترجمان سے تصدیق، وضاحت یا یونیورسٹی کا مؤقف حاصل کرنے کے لئے رابطہ تک نہیں کیا گیا جو صحافت کے بنیادی اصولوں یعنی درستی، توازن اور ذمہ داری کے منافی ہے۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد شفافیت اور ادارہ جاتی دیانت پر بدستور کاربند ہے اور اسے قانونی عمل پر مکمل اعتماد ہے۔ ساتھ ہی یونیورسٹی ذاتی مفادات کی خاطر پورے ادارے کو بدنام کرنے والے ذمہ دار عناصر کے خلاف ہتکِ عزت کے قوانین کے تحت حاصل حقوق، ہرجانے اور دیگر اقدامات سمیت اپنے تمام قانونی حقوق محفوظ رکھتی ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ایچ ای سی کے نام پرجعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
-
انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان
-
سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، چیئرمین ایچ ای سی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.