Live Updates

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے والا نقشہ شیئر کر دیا

بدھ 19 اگست 2026 14:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ ظاہر کرنے والا متنازع نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا، جس پر ایران کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک نقشہ پوسٹ کیا جس میں تیل کی عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبنائے ہرمز کو نئے امریکی علاقے کے طور پر ظاہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کی جانب سے نقشہ شیئر کیے جانے کو ان سابقہ بیانات سے بھی جوڑا جا رہا ہے جن میں امریکی صدر نے آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی کے ذریعے کنٹرول حاصل کرنے کی بات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق یہ بحری ناکہ بندی 13 اپریل سے نافذ ہے، تاہم جون میں اسے عارضی طور پر ختم کیا گیا تھا اور اگلے ماہ دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ آبنائے ہرمز باضابطہ طور پر امریکی کنٹرول میں نہیں، تاہم نقشے کے ذریعے اسے امریکی علاقہ ظاہر کرنا امریکی صدر کی ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات