اسرائیل کا شام کے شہر ادلب میں ابو الظہور ملٹری ایئربیس پر حملہ

حملے سے علاقائی سیکیورٹی اور استحکام کو خطرات لاحق ہوگئے،شام کی اسرائیلی حملے کی مذمت

بدھ 19 اگست 2026 14:36

دمشق/تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) اسرائیل نے شام کے شہر ادلب میں ابو الظہور ملٹری ایئربیس پرفضائی حملہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمامن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اور شام نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ سیکیورٹی امور میں اسٹیٹس کو قائم رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شام کی جانب سے ترک فوجیوں کو حلب کے قریب ایئر بیس پر تعینات ہونے کی اجازت دینے سے اس اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی جانیوالی تھی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل بارہا شام کو خبردار کرتا رہا تھا کہ ایسی تعیناتی اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے مگر شام نظرانداز کرتا رہا۔ دوسری جانب شام کی حکومت نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے سے علاقائی سیکیورٹی اور استحکام کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔عراق وشام کے لیے امریکی مندوب ٹام براک نے اسرائیلی حملے کو غیرضروری اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔