حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہی:جے یو آئی(س)

جمعرات 20 اگست 2026 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2026ء) جمعیت علماء اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، آئے روز پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضا فے نے غر یب آ دمی کی زند گی اجیرن بنادی ہے،سیا ستدان بلی چوہے کا کھیل کھیلنے کی بجائے ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ جے یو آئی(س) کا منشور اور مقصد آئینی ، سیاسی اور دینی لحاظ سے پاکستان میں مکمل اسلامی نظام کے نفاذ اور ملک کی سیاست میں نظریاتی شناخت کو قائم رکھنا ہے اور ملک کی اسلامی ونظریاتی تشخص کی حفاظت اور قومی وحدت کے لیے جے یو آئی(س) ملک میں سیاسی جدوجہد کررہی ہے ۔جے یو آئی(س) نے ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور جماعتی اصولوں پر کھبی سمجھوتہ نہیں کیا۔ جے یو آئی(س) کا مقاصد ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ، مظلوم کی حمایت اور ظالم سے بغاوت ہے۔