جڑانوالہ،خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق، ایک کمسن بچی زخمی

جمعرات 20 اگست 2026 22:17

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2026ء) تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 3 خواتین کے جاں بحق،جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی آئی جی پنجاب عبدالکریم کا تہرے قتل کی واردات کا نوٹس، آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق 250 ر۔ب، عباس پور روڈ پر :پرانی دشمنی کے باعث مخالفین نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر دھاوا بولا، فائرنگ کر کی3 خواتین جاں بحق اور ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی ریسکیو کنٹرول روم کو بلٹ انجری کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق پرانی دشمنی کے باعث مخالفین نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر دھاوا بولا، مزاحمت کے دوران فائرنگ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ زبیدہ بی بی، 35 سالہ آسمہ اور 8 سالہ مسکان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 سالہ زینب بھی منہ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، جسے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال سمن آباد منتقل کر دیا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئیں جبکہ مزید قانونی کارروائی تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیںآئی جی پنجاب عبدالکریم کا تہرے قتل کی واردات کا نوٹس، آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، پنجاب ,سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے۔