Live Updates

انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی نے دال چاول کا ڈھابہ لگا لیا

مزدور باپ کی مزدور بیٹی ہوں ، صدر زرداری میری محنت دیکھ کر خوش ہونگے ‘گفتگو

جمعرات 20 اگست 2026 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی ، پیپلز پارٹی لاہور کی نائب صدر طاہرہ حبیب جالب نے دال چاول کا ڈھابہ لگا لیا ۔

(جاری ہے)

طاہرہ حبیب جالب نے کہا کہ میں مزدور باپ کی مزدور بیٹی ہوں ، پہلے میں اوبر پر گاڑی چلاتی تھی لیکن پیٹرول کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کام کو ترک کر کے اب دال چاول کا ڈھابہ لگا لیا ہے ،میں نے محنت کرنے میں کبھی عار محسوس نہیں کی ، میں نے خالصتاغریب عوام ،مزدوروں اوربزرگوں کے لئے ڈھابہ بنایا ہے ۔

میں گاڑی میں سامان رکھ کر لے آتی ہوں اور پھر اسی میں واپس رکھ کر لے جاتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جڑے رہیں اور میری حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی نائب صدر ہوں ،صدر مملکت آصف زرداری یقینا میری محنت کو دیکھ کر خوش ہوں گے کیونکہ پیپلز پارٹی تو جماعت ہی مزدوروں کی ہے ۔مجھے جب پارٹی اجلاس میں جانا ہوگا تو میں اس میں بھی یقینا جائوں گی ۔ میں محنت کے ساتھ ساتھ اپنے والد اور پارٹی کا مشن بھی جاری رکھوں گی ۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات