اسسٹنٹ کمشنر قلات کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 20 اگست 2026 19:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2026ء) اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی کی زیر صدارت کھلی کچہری منعقد ہوئی ۔ کھلی کچہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شہر میں امن وامان کی صورتحال شہر میں صفائی ستھرائی ٹیچنگ ہسپتال میں سرد خانہ کی تعمیر لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات گیس کی عدم فراہمی قلات میں پرائیویٹ گیس پلانٹ کی تنصیب بینکوں کی بندش نادرا آفس کے کمیٹی اجلاس مہینے میں دو مرتبہ منعقد کرنے قلات بازار میں تجاوزات کاخاتمہ کوئنگ میں پینے کے پانی کی قلت اور دیگراہم مسائل کی نشاندہی کی گئی ۔

کھلی کچہری میں ایف سی میجر عمر ڈی ایس پی ماہیوال سمیت تمام محکموں کے سربراہان علاقہ معززین سیاسی سماجی رہنماوں اور صحافی برادری نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں مولانا رحمدل حلیمی شادی خان مینگل وڈیرہ رحیم مینگل عبدالوحید مینگل حاجی غلام قادر عمرانی غلام مصطفی پردیسی نثار احمد محمدرضاامجدی اور دیگر کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں پراسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی نے فوری ایکشن لیااور لوگوں کے مسائل توجہ سے سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی سربراہی میں علاقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لاکر بہتر سروسز ڈیلیوری یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ کھلی کچہری وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اورصوبائی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو کےاحکامات پرضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل تھا۔