خیبر پختونخو فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں، ہزاروں کلو غیر معیاری خوراک ضبط و تلف، کاروباری افراد پر جرمانے
جمعہ 21 اگست 2026 23:07
(جاری ہے)
ابتدائی معلومات کے مطابق خراب گوشت لاہور سے سپلائی کیا گیا تھاجبکہ مالکان کے پاس گوشت کی ٹریسی ایبلٹی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
غیر معیاری گوشت کی سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد میں کارروائی کے دوران 200 کلوگرام ملاوٹی قیمہ برآمد کرکے تلف کیا گیا۔ اسی دوران موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ بردار ٹینکر سے دودھ کے نمونوں کی بھی موقع پر جانچ کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں سکم ملک، گلوکوز اور ڈٹرجنٹ کی موجودگی پائی گئی، جس پر تقریباً 1200 لیٹرز غیر معیاری و مضرصحت دودھ تلف کرکے ذمہ دار افراد پرجرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح نوشہرہ میں گوشت کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران 500 کلوگرام مضر صحت اور خراب گوشت برآمد کرکے تلف کیا گیا۔ خلاف ورزی پر متعلقہ دکان سیل، جرمانہ عائد اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے چارسدہ کے شبقدر بازار میں کارروائی کے دوران 100 کلوگرام غیر معیاری اور خراب فروزن چکن پارٹس اور کلیجی برآمد کرکے تلف کردی جبکہ صوابی کے شیوہ اڈہ میں چکن شاپ سے 50 کلوگرام غیر معیاری فروزن گوشت برآمد کرکے تلف کیا گیا اور جرمانہ عائد کیا گیا۔معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کامیاب کاروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کی تیاری، فروخت اور سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔ڈاکٹر محمد اسرار خان نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر معیاری یا مضر صحت خوراک کی فروخت میں ملوث عناصر کی فوری اطلاع فوڈ اتھارٹی کو دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی، میئر کراچی
-
گورنر سندھ کا کمیونٹی پولیسنگ کراچی سینٹر کا دورہ، جدید سرویلنس نظام کا جائزہ
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ
-
خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا
-
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک کے دو دہشت گرد گرفتار
-
جعلی کال سینٹرز کے خلاف این سی ای آئی اے کا کریک ڈاؤن
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ یلو لائن کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی
-
ّحالات خراب ہونے کے باوجود مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا: حافظ نعیم الرحمٰن
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمن
-
پی ٹی وی لاہور سنٹر میں بدانتظامی، سٹوڈیوز نو سال سے ویران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.