اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، آئندہ ہفتوں کی اہم سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ

جمعہ 21 اگست 2026 20:03

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، آئندہ ہفتوں کی اہم سفارتی سرگرمیوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2026ء) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ہفتوں کے دوران ہونے والی اہم اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کی آئندہ اہم سفارتی سرگرمیوں، انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سفارتی سرگرمیوں کے دوران پاکستان کی اہم اور بنیادی ترجیحات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے سفارتی روابط کے ذریعے پاکستان کے سفارتی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی اور آئندہ سرگرمیوں کی کامیاب تکمیل کے لیے جامع تیاریوں کا جائزہ لیا۔نائب وزیراعظم نے آئندہ اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیوں کے لیے مربوط اور مؤثر کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔