Live Updates

امریکا کی ایران کے تجارتی شراکت داروں پر پابندیوں کی دھمکی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 22 اگست 2026 10:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی مدد کرنے والے ممالک پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی کے بعد جمعے کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 61 سینٹ اضافے کے بعد 94.39 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 23 سینٹ بڑھ کر 87 اعشاریہ 60 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں چھ فیصد سے زیادہ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’امریکہ کی جانب سے ایران اور اس کے تجارتی شراکت داروں پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کی تازہ دھمکی نے آنے والے ہفتوں میں تیل کی رسد محدود ہونے کے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔دوسری جانب آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کی سطح سے کہیں کم ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات