Live Updates

دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا سوچا لیکن ایسا نہیں ہوا،ایرانی صدر

ایران غیر قانونی جنگی حالات میں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، مسعود پزشکیان

اتوار 23 اگست 2026 14:25

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت معاشی اور عسکری لحاظ سے حالتِ جنگ میں ہے، تاہم ملک مشکلات کے سامنے مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران غیر قانونی جنگی حالات میں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کو ناکام اور تنزلی کا شکار دیکھنا چاہتا ہے، لیکن عوام کے اتحاد نے ایران کو ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھارا ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم ایسا نہیں ہوسکا، جنگی مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کے متفقہ موقف کے نتیجے میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں مدد ملی۔مسعود پزشکیان کے مطابق ماہرین نے مفاہمتی یادداشت کو مصلحت، عزت اور دانائی پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ اس مفاہمت کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ معاملات کو درست انداز میں نہیں سمجھتے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات