کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

بر سے امریکی اسٹیل، الیکٹرانکس اور دیگر اشیا پر ٹیرف نافذ کیا جائے گا، کینیڈین وزیر اعظم

اتوار 23 اگست 2026 14:25

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کے بعد کینیڈا نے امریکا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیرِ اعظم کارنی نے کہا کہ 8 ستمبر سے امریکی اسٹیل، الیکٹرانکس اور دیگر اشیا پر ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر 22 اگست سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ٹیرف کے معاملے پر دونوں ممالک کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔وزیرِ اعظم کارنی نے کہا کہ کینیڈین ورکز، فارمرز، فیملییز اور بزنس کی خاطر ایک ایک ڈالر کا حساب لیا جائے گا۔