ْوعدہ پورا کرنے کیلئے دہائیوں تک تنہائی میں رہنے والا شخص 25 سال بعد اپنے خاندان سے دوبارہ مل گیا
اتوار 23 اگست 2026 18:10
(جاری ہے)
1998میں لی گیو یو صوبہ Heilongjiang کے صدر مقام Harbin منتقل ہوئے جہاں ان کی ملاقات ایک ہوٹل کی مالکہ لین سے ہوئی۔
لین نے لی گیو یو کو ملازمت فراہم کی مگر یہ ہوٹل 3 سال بعد بند ہوگیا، تاہم لین کی جانب سے لی گیو یو کو ایک پہاڑی مقام میں واقع گھر کے دیکھ بھال کی پیشکش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ جلد ان سے رابطہ کرکے گھر جانے کی اجازت دیں گی مگر اگلے 26 برسوں تک لین بیجنگ اور روس میں اپنے کاروبار کو چلاتی رہیں اور برسوں بعد مئی 2026 میں اس پہاڑی مکان کا دورہ کیا تاکہ اسے فروخت کرسکیں،مگر وہ یہ دیکھ کر شاک رہ گئیں کہ لی گیو یو اب بھی وہاں موجود تھے اور دیکھ بھال کے وعدے کو پورا کر رہے تھے، جسے لین بھول چکی تھیں۔لین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا خیال تھا کہ وہ زیادہ لمبے عرصے تک قیام نہیں کرے گا، مگر میرے ایک جملے کے باعث وہ وہاں برسوں تک رہا۔تنہائی میں برسوں طویل قیام کے دوران لی گیو یو مکئی کواگاتے رہے، مویشیوں کی دیکھ بھال کی اور مچھلیوں کا شکار کرتے رہے،اس گھر سے دکانیں بھی کم از کم 3 کلومیٹر دور تھیں اور ان کا شناختی کارڈ 2005 میں ایکسپائر ہوگیا تھا،نئے شناختی کارڈ کے لیے انہیں اپنے آبائی علاقے میں واپس جانے کی ضرورت تھی اور ان کے پاس وہاں جانے کے پیسے نہیں تھے۔جب لی گیو یو 25 سال بعد لین سے ملے تو انہوں نے اپنے گھر واپس جاکر بھائیوں سے ملنے کی خواہش ظاہر کی چونکہ لی گیو یو کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا جو ٹرین یا طیارے کے ٹکٹ کو خریدنے کے لیے ضروری تھا، تو لین نے پولیس حکام سے رابطہ کیا جن کی مدد سے لی گیو یو کا ٹرین ٹکٹ مل سکا۔40 گھنٹوں کے طویل سفر کے دوران وہ چونگ چنگ پہنچے جہاں پولیس آفیسر اور حکومتی عملے نے انہیں اپنے ساتھ لیا اور گھر تک پہنچایا، جہاں وہ اپنے بھائیوں سے ملنے میں کامیاب ہوگئے۔وہاں سے وہ اپنے آبائی قصبے میں گئے اور لین بھی ان کے ساتھ تھیں، جہاں ان کا نیا شناختی کارڈ بنا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزیرِ مملکت محمد عون چوہدری کا پاکستانی قونصل خانے کا دورہ
-
افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
-
ویمنز ایشیا کپ 2026; TPT 360 کو آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری مل گئی
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد کا فلپائن قونصلیٹ جنرل دبئی کا دورہ
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
-
نیپال اورتبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 افراد ہلاک، 800 غیر ملکیوں سمیت 1500 افراد لاپتا
-
آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی
-
ہیٹی میں گینگ کا خوفناک حملہ، چرچ میں پناہ لینے والے 40 افراد ہلاک
-
غزہ میں پتنگ دیکھنے پر بھی حملے کی دھمکی، حماس کا والدین کو بچوں کو باز رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.