Live Updates

ربیع الاول: جامعہ عروة الوثقیٰ سے ’’وحدت امت ریلی‘‘ نکالی جائیگی

منگل 25 اگست 2026 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2026ء) جامعہ عروة الوثقی سے ہفتہ وحدت و جشن میلاد مسعود نبی کریم ﷺ کی مناسبت پر عظیم الشان "وحدت امت ریلی" نکالی جائے گی جو فیروزپور روڈ سے ہوتی ہوئی قینچی فلائی اوور پر اختتام پزیر ہوگی۔ حوزہ علمیہ کے مدیرِ اعلیٰ اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفیﷺ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ دو ارب مسلمانوں کی موجودگی کے باوجود امت نے قرآن کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا نہیں کیا۔

امت کے فکری و تعلیمی مراکز نے اگر قرآن کو اپنے نظام کا مرکز بنایا ہوتا تو آج امت ذلت و اضطراب کی اس انتہا تک نہ پہنچتی۔ انہوں نے حماس، حزب اللہ، یمن و عراق کے مجاہدین اور ایران کی قیادت کو عملی مزاحمت اور ایمانی غیرت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ قوتیں ہیں جو اسلام کی حرارت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

علامہ جواد نقوی نے اسرائیل و امریکہ نواز پالیسیوں کو امت کے زوال کی جڑ قرار دیا اور کہا کہ جو حکمران اپنے عوام کے جذبات اور مظلوموں کے خون کا سودا کر کے اقتدار بچاتے ہیں، وہ دراصل امت کے ضمیر کے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے اندر غیرت، ایمان اور بیداری کی صلاحیت موجود ہے، بس ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ ملت صالح قیادت اور قرآنی نظام کی روشنی میں متحد ہو کر مظلوموں کا ساتھ دے۔ اگر قوم نے اپنے اصل کی طرف رجوع کیا تو تاریخ کے دھارے کو بدلا جا سکتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات