پائیدار غذائی تحفظ عالمی امن کے بغیر ممکن نہیں، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مؤقف
بدھ 26 اگست 2026 09:52
(جاری ہے)
پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا بین الاقوامی انسانی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
غزہ میں خوراک اور دیگر بنیادی اشیا کی فراہمی روکنے، انسانی امداد محدود کرنے اور شہری بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے فلسطینی عوام کو ناقابل برداشت مشکلات سے دوچار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین، یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان، ہیٹی اور دیگر تنازعات کے اثرات نے بھی خوراک کے نظام اور عوام کے روزگار کو شدید متاثر کیا ہے۔ یوکرین تنازع کے باعث بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات، کھاد کی فراہمی اور سمندری نقل و حمل متاثر ہوئی جبکہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں نے توانائی، کھاد اور شپنگ مارکیٹوں پر مزید دباؤ ڈالا ہے۔سفیر عاصم افتخار احمد نے بین الاقوامی انسانی قانون پر مکمل اور بلاامتیاز عملدرآمد، انسانی امداد کی محفوظ اور بلا رکاوٹ فراہمی اور ممکنہ بحرانوں کے بروقت انتباہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی امداد سیاسی حل کا متبادل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار غذائی تحفظ کے لیے تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل ناگزیر ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھی کہا کہ غذائی عدم تحفظ کے خلاف بہترین تحفظ امن ہے اور سلامتی کونسل کو تنازعات کی روک تھام اور خاتمے کے لیے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لانے چاہئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
-
نیپال اورتبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 افراد ہلاک، 800 غیر ملکیوں سمیت 1500 افراد لاپتا
-
آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی
-
ہیٹی میں گینگ کا خوفناک حملہ، چرچ میں پناہ لینے والے 40 افراد ہلاک
-
غزہ میں پتنگ دیکھنے پر بھی حملے کی دھمکی، حماس کا والدین کو بچوں کو باز رکھنے کی ہدایت
-
شارجہ: جیکو لیبر کیمپ میں نیشنل بینک اور انسٹنٹ کیش کے زیرِ اہتمام میوزیکل نائٹ
-
شارجہ میں پرفیکٹ لیگیسی ریئل اسٹیٹ کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح
-
شارجہ کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی کمیونٹی و بزنس نیٹ ورکنگ شام
-
دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف و اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی پروقار تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.