محسن نقوی کافتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعرات 27 اگست 2026 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوںنے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا سرمایہ افتخار ہیں،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔