بھارت،مظفر نگر فسادات کو13سال بیت گئے،زخم آج بھی تازہ

جمعرات 27 اگست 2026 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) 27 اگست2013کو مظفر نگرمیں پیش آنے والیدلخراش واقعے نے بھارتی تاریخ کے بدترین فرقہ وارانہ فسادات کوجنم دیا،مظفرنگرمیں ریاستی سرپرستی میں سینکڑوں مسلمان کو شہید،خواتین کی عصمت دری اور درجنوں گھروں کوآگ لگا دی گئی تھی،معمولی موٹرسائیکل حادثے کومذہبی رنگ دیتے ہوئے انتہا پسند ہندوں نی20 دن تک مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی،فسادات کے دوران سینکڑوں مسلمان شہید اور زخمی جبکہ پچاس ہزارسے زائد بے گھر بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی سپریم کورٹ نیمرکزی اور ریاستی حکومت کو مظفر نگر فسادات کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا. جسٹس وشنوسہائے کمیشن نے فسادات کا ذمہ دار بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کو قرار دیا،انڈیا ٹوڈے کیمطابق فسادات کے دوران بی جے پی رہنما سنگیت سوم نیجعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال کرانتہا پسند ہندوں کو تشدد پراکسایا، 2022 میں بی جے پی رہنما وکرم سنگھ کو مظفر نگر فسادات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔