ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا

جمعہ 28 اگست 2026 10:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2026ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ملکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا۔صدر ٹرمپ نے ابراہام لنکن، واشنگٹن، ایف ڈی روزویلٹ، ولسن، جیفرسن اور جیکسن کو عظیم صدور کی فہرست میں ڈالا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے عظیم صدور کے قریب ترین میں ٹی روزویلٹ، کلیولینڈ، ایڈمز اور پولک کو شامل کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کلنٹن سمیت بارہ صدور کو اوسط قراردیا، 6 صدور کو اوسط سے بھی نیچے درجے کا قرار دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن، بارک اوباما، کارٹر، گرانٹ اور ہارڈنگ کو ناکام صدور قرار دیا۔