کویت کا پاکستان کے ساتھ پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط کے بعد بھارت کے ساتھ بھی دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
بھارت اور کویت کی مشترکہ دفاعی کمیٹی کا نئی دہلی میں اجلاس، فوجی مشقوں، تربیت اور دفاعی صنعت میں شراکت داری پر غور کیا گیا، بھارتی وزارت دفاع
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 28 اگست 2026
23:37
(جاری ہے)
بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق مشترکہ دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس دسمبر 2024 میں بھارتی وزیراعظم کے کویت کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت میں بیان کردہ مقاصد کو عملی شکل دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت بھارتی وزارتِ دفاع کے جوائنٹ سیکریٹری امیتابھ پرساد اور کویتی وفد کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل رائد السکران نے کی۔ کویتی وفد پانچ ارکان پر مشتمل تھا، جبکہ بھارتی وفد میں تینوں مسلح افواج، محکمہ دفاعی پیداوار، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم، مسلح افواج کی طبی خدمات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے شامل تھے۔ یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اور کویت کے دفاعی تعلقات میں اہم پیشرفت کے تحت دونوں ممالک نے پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط کئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت دفاع کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق راولپنڈی میں کویتی وزیر دفاع اور وفد نے وزارت دفاع کا دورہ کیا، وفد میں کویتی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور کویتی ہم منصب شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد دارج سعد الشریعان کی سربراہی میں وفد کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی تعاون اور دفاعی روابط مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔Pakistan 🇵🇰 and Kuwait 🇰🇼 sign joint defence and military cooperation agreement pic.twitter.com/HWR1NmbUGN
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) August 27, 2026
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویت کا پاکستان کے ساتھ پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط کے بعد بھارت کے ساتھ بھی دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ تجارت اور کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان
-
وزیرِ مملکت محمد عون چوہدری کا پاکستانی قونصل خانے کا دورہ
-
افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
-
ویمنز ایشیا کپ 2026; TPT 360 کو آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری مل گئی
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد کا فلپائن قونصلیٹ جنرل دبئی کا دورہ
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
-
نیپال اورتبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 افراد ہلاک، 800 غیر ملکیوں سمیت 1500 افراد لاپتا
-
آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.