Live Updates

امریکی صدر کا ایران کے ساتھ تجارت اور کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان

ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں، لین دین میں ملوث چینی بینکوں پر بھی جلد سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اگست 2026 21:06

امریکی صدر کا ایران کے ساتھ تجارت اور کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 اگست 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت اور کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں، لین دین میں ملوث چینی بینکوں پر بھی جلد سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا ملاقات کے خواہاں نہیں ہیں۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر روس کا رویہ کافی مثبت اور اچھا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین میں ملوث چینی بینکوں پر بھی جلد سخت پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔
مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حالیہ کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے بعد ایران کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ملک کی فوجی صلاحیت بھی محدود ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے فوجیوں کو تنخواہیں ادا کرنے کی صورتحال میں بھی مشکلات کا شکار ہے۔ ان کے بقول ایران گہری مشکلات میں ہے اور اس کی فوجی صلاحیت بہت کم رہ گئی ہے۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھل جانا ایران کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کے خاتمے کی ضمانت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرمز کھلا ہونے کے باوجود اس بات کا مطلب نہیں کہ امریکا نے ایران کے ساتھ فوجی معاملہ مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات