احتجاج کی آڑ میں تشدد، توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وفاقی وزیر داخلہ کا چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر میں خطاب
جمعہ 28 اگست 2026 11:19
(جاری ہے)
اہلکاروں نے ہجوم کو کنٹرول کرنے، حساس مقامات کے تحفظ، پرتشدد صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہے، امن و امان کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورس مکمل طور پر تیار اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد، توڑ پھوڑ، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال میں فیڈرل کانسٹیبلری کا کردار پورے ملک میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔آپ کو ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہونا ہے، اپنی تربیت بھرپور طریقے سے مکمل کریں اور مکمل پیشہ وارانہ تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں۔ آپ کو بین الاقوامی معیار کا جدید پروٹیکشن گیئر فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ فیلڈ میں آپ کی حفاظت اور آپریشنل استعداد کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام جوانوں کو گیس ماسک فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ہر طرح کی ٹریننگ محنت، لگن اور مکمل پیشہ وارانہ جذبے کے ساتھ مکمل کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کا سوئمنگ پول بھی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے بیرکس کا دورہ کیا، اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے۔وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں اہلکاروں کے تمام واش رومز ازسرنو تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر داخلہ کا اہلکاروں سے استفسار کیا کہ آپ نے گزشتہ وزٹ میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ اٹھایا تھا، اب کیا صورتحال ہے؟اہلکاروں نے بتایا کہ اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی اور بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اہلکاروں نے مسئلہ حل کرانے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے ایک اہلکار کی والدہ کے کینسر کے علاج کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر تربیت اہلکاروں میں تمام صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو نمائندگی حاصل ہے جبکہ تربیتی پروگرام میں پہلی مرتبہ 35 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی او ایف سی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.