پمز کی نرسری میں 40 سے 50 بچے موجود تھے، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومرو کا دعویٰ

15 بچوں کی تو صرف شناخت ہوئی ہے، جبکہ پمز ہسپتال کی نرسری میں موجود دیگر بچوں کے بارے میں بھی بات ہونی چاہیے، ٹی وی پروگرام میں گفتگو

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 28 اگست 2026 11:53

پمز کی نرسری میں 40 سے 50  بچے موجود تھے، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومرو کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2026ء)  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی رکن ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومرو نے کہا ہے کہ کل سے یہ سننے میں آ رہا ہے کہ پمز ہسپتال میں 15 بچے تھے، تاہم وہاں جا کر معلوم ہوا کہ پمز ہسپتال کی نرسری میں 40 سے 50 سے بھی اوپر بچے تھے، لیکن ان کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرم میں گفگتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومرو نے کہا کہ 15 بچوں کی تو صرف شناخت ہوئی ہے، جبکہ پمز ہسپتال کی نرسری میں موجود دیگر بچوں کے بارے میں بھی بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نرسری میں موجود بچوں کی تعداد کے حوالے سے جو بات سامنے آ رہی ہے، وہ انتہائی تشویش کی بات ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ صرف ان 15 بچوں تک معاملے کو محدود نہیں کرنا چاہیے جن کی شناخت ہوئی ہے بلکہ دیگر بچوں اور ان کے والدین کی صورتحال بھی سامنے لانی چاہیے۔ ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومرو نے مطالبہ کیا کہ پمز ہسپتال میں موجود تمام بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے حوالے سے مکمل معلومات سامنے لائی جائیں تاکہ اصل صورتحال واضح ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :