اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوسیاسی فائدے کے لیے ترکیہ کو نیا دشمن قراردے رہے ہیں.سابق امریکی سفیر
نیتن یاہو کی انتخابی مہم اور حملے کے وقت نے اسرائیل اور بیرونِ ملک یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا اسرائیل نے حقیقی خطرے کے خلاف پیشگی کارروائی کی یا انتخابی حمایت حاصل کرنے کے لیے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا.رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 اگست 2026
14:15
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اشتہار پر درج ہے کہ اردوان نیتن یاہو کو ہرانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دینا ہے دوسری جانب مذکورہ بینرز کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اشتہار کے چند روز بعد ہی ترکیہ اسرائیل کی نئی فوجی کشیدگی کا مرکز بن گیا ہے اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی شام میں ابو الظاہر ایئر بیس پر حملہ کیا، اسرائیلی حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد وہاں ترکیہ کی جانب سے مبینہ طور پر بڑھائی جانے والی فوجی موجودگی کو نشانہ بنانا تھا. واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات میں 2 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہنے کے باعث نیتن یاہو کی انتخابی مہم اور حملے کے وقت نے اسرائیل اور بیرونِ ملک یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا اسرائیل نے حقیقی خطرے کے خلاف پیشگی کارروائی کی یا انتخابی حمایت حاصل کرنے کے لیے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا. رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کئی دہائیوں سے خود کو اسرائیل کی سلامتی کے مضبوط محافظ کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں اور ماضی میں بھی مختلف بحرانوں کو سیاسی فائدے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر چکے ہیں ترکیہ، امریکا اور نیتن یاہو کے بعض اسرائیلی سیاسی مخالفین نے بھی حملے کے وقت پر سوال اٹھایا ہے. ادھر ترکیہ نے بھی اسرائیلی موقف کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیاں اپنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں انقرہ کا کہنا ہے کہ شام میں امن، استحکام اور خوش حالی کے قیام کے لیے شامی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے. نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیردفاع نے ترکیہ کی شام میں ممکنہ فوجی موجودگی کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں ترک فوجی موجودگی کو جڑ پکڑنے اور اسرائیل کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے اسرائیلی وزیرٍ اعظم کے دفتر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو اپنے ہی عوام پر ظلم کرنے والا یہود مخالف آمربھی قرار دیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر کے تقریباً 35 فی صد نئے ویب پیجزپر منصوعی ذہانت کے نمایاں اثرات
-
سپریم کورٹ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوسیاسی فائدے کے لیے ترکیہ کو نیا دشمن قراردے رہے ہیں.سابق امریکی سفیر
-
حکومت کا گیس ٹیرف کے سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ
-
قطری وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت تعمیری رہی.عباس عراقچی
-
ایران جنگ: صدر ٹرمپ خود کے پیدا کردہ بحران میں بری طرح پھنس کررہ گئے ہیں. سینیٹر مارک کیلی
-
کیرولین لیویٹ ملازمت کے آخری دن بچوں کو وائٹ ہاﺅس کے بریفنگ روم میں لے آئیں
-
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک عارضی راہداری کھولنے پر اتفاق ہواہے. محسن رضائی
-
وزارتوں کے لیے اپنی قبریں خراب نہیں کریں گے‘ملک میں روزانہ13سو بچے مررہے ہیں. مصطفی کمال
-
اسلام آباد میں دو ہسپتال سنبھلتے نہیں، اچھل اچھل کر کہتے ہیں نیا صوبہ بنائیں گے. سینیٹر فلک ناز چترالی
-
عمران خان کو جیل میں طویل عرصے تک رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قاسم خان
-
سیوتا میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، تارکین وطن کے کیمپ کو آگ لگا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.