وزارتوں کے لیے اپنی قبریں خراب نہیں کریں گے‘ملک میں روزانہ13سو بچے مررہے ہیں. مصطفی کمال
آج رات وزیر اعظم کی قائم کمیٹی کی رپورٹ آ جائے گی، آپ رپورٹ دیکھ کر بتا دیں کہ یہ سقم رہ گیا ہے.وفاقی وزیرصحت کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 اگست 2026
14:02
(جاری ہے)
مصطفی کمال نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا، آپ بتائیں ، حکومت آپ کو سپورٹ کرے گی، وزارتوں کے لیے ہم اپنی قبروں کو خراب نہیں کریں گے، کوئی نہیں بچے گا چاہے کتنا بڑا ترم خان ہو، ہمیں آپ گائیڈ کریں، آپ ہمیں روڈ میپ دیں. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سارے افسران لائن حاضر کریں گے، کوئی بھی ایم این اے سینیٹر پھر فون نہ کریں کہ اس بندے کو کیوں ہٹایا، سب کا بندہ لگا ہوا ہے ادھر انہوں نے کہا کہ پمز میں مرنے والے 15 بچے تھے، ایک بچے کو اسٹاف نے بچایا کسی خالہ پھپھی نے نہیں بچایا، میں وزیر صحت ہوں، میں اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھتا ہوں، میں نےخودکوپیش کیا،اپوزیشن کی کمیٹی بنائے، تحقیقات کرے، 40 روزکا ٹائم نہ رکھیں. مصطفی کمال نے کہا کہ کون کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں آئیڈیل کنڈیشن ہے؟ روز 1300بچے پورے ملک میں مر رہے ہیں، دنیا میں سب سےزیادہ بچوں کی یومیہ اموات پاکستان میں ہو رہی ہیں، آئیں بیٹھ کر اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی مس نہیں کی، نظام سڑ گیا ہے، گل گیا ہے، یہ شام ختم ہوگی تو 1300 بچے مرچکے ہوں گے، ان کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں، یہ معاملہ کسی صورت نہیں دبنا چاہیے، تاریخوں، کمیٹیوں کی حد تک معاملے کو محدود نہ کریں.
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر کے تقریباً 35 فی صد نئے ویب پیجزپر منصوعی ذہانت کے نمایاں اثرات
-
سپریم کورٹ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوسیاسی فائدے کے لیے ترکیہ کو نیا دشمن قراردے رہے ہیں.سابق امریکی سفیر
-
حکومت کا گیس ٹیرف کے سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ
-
قطری وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت تعمیری رہی.عباس عراقچی
-
ایران جنگ: صدر ٹرمپ خود کے پیدا کردہ بحران میں بری طرح پھنس کررہ گئے ہیں. سینیٹر مارک کیلی
-
کیرولین لیویٹ ملازمت کے آخری دن بچوں کو وائٹ ہاﺅس کے بریفنگ روم میں لے آئیں
-
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک عارضی راہداری کھولنے پر اتفاق ہواہے. محسن رضائی
-
وزارتوں کے لیے اپنی قبریں خراب نہیں کریں گے‘ملک میں روزانہ13سو بچے مررہے ہیں. مصطفی کمال
-
اسلام آباد میں دو ہسپتال سنبھلتے نہیں، اچھل اچھل کر کہتے ہیں نیا صوبہ بنائیں گے. سینیٹر فلک ناز چترالی
-
عمران خان کو جیل میں طویل عرصے تک رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قاسم خان
-
سیوتا میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، تارکین وطن کے کیمپ کو آگ لگا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.