Live Updates

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک عارضی راہداری کھولنے پر اتفاق ہواہے. محسن رضائی

راہداری کا ایک حصہ ایرانی پانیوں میں اور دوسرا عمانی پانیوں میں واقع ہے‘دونوں ملک مشترکہ طورپر انتظام سنبھالیں گے. سیکرٹری ایرنی سپریم کونسل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اگست 2026 14:03

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک عارضی راہداری کھولنے ..
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اگست ۔2026 ) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک عارضی راہداری کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے” المنار ٹی وی “کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آبنائے ہرمز کے حوالے سے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اس راہداری کا ایک حصہ ایرانی پانیوں میں اور دوسرا عمانی پانیوں میں واقع ہے، جبکہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر جہازوں کی آمد و رفت کا انتظام کریں گے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تفصیلات طے کر لی گئی ہیں اور راہداری کا مقام واضح طور پر متعین کر دیا گیا ہے محسن رضائی کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ایران کی شرائط پر عمل کرتا ہے اور تو آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی اور جہاز اسی نئے راستے سے گزر سکیں گے یہ ایک نئی گزرگاہ ہے جو آبنائے ہرمز کے وسط میں واقع ہے. انہوں نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے کو واشنگٹن کی جانب سے ایرانی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط قرار دیا ان شرائط میں سرفہرست مغربی ایشیا میں جاری جنگوں خصوصاً لبنان اور غزہ کے تنازعات کے خاتمے کے لیے کوششیں شامل ہیں.

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنی شرائط کی ایک فہرست تیار کی ہے جو امریکہ کے سامنے پیش کی جائے گی ان کے مطابق فی الحال ایران نے آبنائے ہرمز کے وسط سے جہازوں کی محدود اور عارضی آمد و رفت کی اجازت دی ہے جبکہ مستقبل میں بحری نقل و حمل کی صورتحال کا انحصار واشنگٹن کے ساتھ ہونے والی مفاہمت میں پیش رفت پر ہوگا.                                                                                                                                                     
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات