حکومت کا گیس ٹیرف کے سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومت کے اس اقدام سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا‘اقدامات آئی ایم ایف جائزے کی پیش بندی ہیں. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اگست 2026 14:12

حکومت کا گیس ٹیرف کے سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اگست ۔2026 ) حکومت کا گیس ٹیرف کے 12 سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ، پروٹیکٹڈ صارفین کو آمدنی پر مبنی سبسڈی پر منتقل کیا جائے گا اور پروٹیکٹڈ صارفین کا خیال ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے رکھا جائے گا.

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا‘وفاقی حکومت نے سردیوں کے پیش نظرگیس کے نرخوں میں مزید اضافے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں جوکہ ستمبر تا اکتوبر 2026 میں آئی ایم ایف کے چوتھے جائزے کی کڑی ہے جس کے دوران حکومت اور فنڈ کی جانب سے کراس سبسڈی کے خاتمے اور سنگل گیس ٹیرف کے نفاذ کے لیے ٹائم لائن پر تبادلہ خیال اور اسے حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے.