چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی ویڈیو جعلی نکلی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھائی جانے والی باﺅنڈری چڑیا گھر کی اصل باﺅنڈری سے مختلف ہے. ڈائریکٹرچڑیا گھر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اگست 2026 15:06

چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی ویڈیو ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اگست ۔2026 ) لاہور چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جعلی اور ایڈیٹڈ نکلی لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھائی جانے والی باﺅنڈری چڑیا گھر کی اصل باﺅنڈری سے مختلف ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے.

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لاہور زو غلام رسول نے بتایا کہ لاہور چڑیا گھر میں شیر کے انکلوژر کی باﺅنڈری کافی بلند ہے جبکہ اس کے اوپر حفاظتی جالیاں بھی نصب ہیں اتنی بلند باﺅنڈری عبور کرکے شیر کے انکلوژر میں داخل ہونا ممکن نہیں چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق لاہور زو میں جانوروں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور جانوروں کے انکلوژرز کو محفوظ بنایا گیا ہے. انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کیے بغیر انہیں شیئر یا تشہیر کرنے سے گریز کریں تاکہ غیر مصدقہ اطلاعات اور جعلی مواد کے پھیلاﺅ کی حوصلہ شکنی کی جاسکے.